کراچی،چاردہشتگردوں کو فرار کرانے کے الزام میں سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل معطل

اسسٹنٹ جیلر اور کلرک کیخلاف مقدمہ درج

جمعرات 17 دسمبر 2015 19:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 دسمبر۔2015ء) چاردہشتگردوں کو فرار کرانے کے الزام میں سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل کو معطل جبکہ اسسٹنٹ جیلر اور کلرک کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔کراچی کی سینٹرل جیل کی انتظامیہ نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سعید آباد سے گرفتار کیے گئے 4 دہشتگردوں کو عدالتی حکم کے بغیرہی رہائی کے پروانے تھما دیے۔

(جاری ہے)

چار دہشتگردوں کو رہا کرنے پر محکمہ داخلہ سندھ نے سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ قاضی نذیرکو معطل کر دیا جبکہ اسسٹنٹ جیلرکمال حسین اور کلرک ظفر اقبال کے خلاف کراچی کے نیو ٹاوٴن تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

منظوراحمد، خالد احمد، عمر اور امان اللہ نامی دہشتگردوں کی ضمانت صرف ایک مقدمے میں منظورہوئی تھی۔ ملزمان کے خلاف دیگرمقدمات انسداد دہشتگردی عدالت میں زیرسماعت ہیں۔

متعلقہ عنوان :