نیو کراچی میں مشتعل شہریوں نے ڈاکوکو جلا کرمار ڈالا، دوسرے کو تشد د کے بعد پولیس کے حوالے کردیا

جمعرات 17 دسمبر 2015 19:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 دسمبر۔2015ء) نیو کراچی کے علاقے میں مشتعل شہریوں نے ڈاکوکو جلا کرمار ڈالا، جبکہ دوسرے کو تشدد کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔ دوسری جانب صدر اورکلفٹن میں پولیس نے کارروائی کرکے پولیس اہلکار سمیت 4ملزمان کو دھر لیا۔رات گئے نیوکراچی سندھی ہوٹل کے قریب ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، مشتعل شہریوں نے پہلے ملزم کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر آگ لگا کر جلا ڈالا۔

شہریوں کا موقف ہے کہ ڈاکو کی فائرنگ سے 3افراد زخمی ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

حسن اسکوائر کے قریب بھی شہریوں نے ڈاکو پکڑ لیا اورشدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔صدرکے علاقے میں رینبو سینٹر کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے وسیع اللہ لاکھو گروپ سے ہے۔ کراچی کے علاقے کلفٹن میں زم زمہ سٹریٹ پر پولیس نے کارروائی کرکے ٹریفک پولیس اہلکار سمیت دو ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم بخت علی اور اس کے ساتھی کے قبضے سے جعلی ڈرائیونگ لائسنز اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :