بھارتی حکومت گیتا کے والدین کوتلاش کرنے میں ناکام،قوم اورمیڈیا سے تلاش کرنے کی اپیل

جمعرات 17 دسمبر 2015 21:28

بھارتی حکومت گیتا کے والدین کوتلاش کرنے میں ناکام،قوم اورمیڈیا سے ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 دسمبر۔2015ء) بھارتی حکومت پاکستان سے جانیوالی گیتا کے والدین کوتلاش کرنے میں ناکام رہی ہے اورجمعرات کو وزارت خارجہ نے گیتا کی تصویر جاری کرتے ہوئے بھارتی قوم اورمیڈیا سے اس کے والدین کو تلاش کرنے کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے میڈیاکو بتایا کہ ہم گیتاکی تصویرسارے میڈیاپر جاری کررہے ہیں تاکہ قوم اس کے والدین کو تلاش کرسکے سوارپ نے کہاکہ یہ تصویر ایک فوٹوسٹوڈیومیں تیار کی گئی ہے ہم انہیں تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں اورامید ہے کہ اس کے والدین مل جائینگے۔

متعلقہ عنوان :