دہشتگردی کیخلاف جنگ میں حکومت کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے ، پارلیمنٹ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرے ،جمہوریت ہی تمام مسائل کا حل ہے

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاسینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی طرف سے دیئے گئے عشائیے سے خطاب

جمعرات 17 دسمبر 2015 21:45

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں حکومت کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے ، پارلیمنٹ ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 دسمبر۔2015ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حکومت کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے۔ پارلیمنٹ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرے۔ جمہوریت ہی تمام مسائل کا حل ہے ۔ وہ جمعرات کو سینٹ میں قائد حزب اختلاف کی طرف سے دیئے گئے عشائیے سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پارلیمنٹ اپنا کردار ادا کرے اور اس عظیم مقصد کے لئے حکومت کا بھرپور ساتھ دیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم بہت آگے آ گئے اب ہمیں ماضی کی غلطیاں نہیں دہرانی چاہئیں کیونکہ تمام مسائل کا حل جمہوریت میں ہے ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ قومی لائحہ عمل پر عمل درآمد کے لئے قومی کمیٹی تشکیل دی جائے اور نیشنل ایکشن پلان پر مکمل طور پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔(م د )