مرکزی بینک نے بینکنگ سسٹم میں 118 ارب 50 کروڑ روپے شامل کردئیے

جمعرات 17 دسمبر 2015 22:00

کراچی ۔ 17 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 دسمبر۔2015ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 118 ارب 50 کروڑ روپے شامل کر دئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعرات کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 1 روز کیلئے 6.10 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 118 ارب 50 کروڑ روپے شامل کردیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی 6.11 فیصد سے 6.07 فیصد سالانہ کے حساب سے 165 ارب 50 کروڑ روپے مقرر کئے گئے تھے۔ نیلامی میں 9 بولی دہندگان نے شرکت کی جن میں سے 6 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کیا گیا۔