پنجاب اور سندھ کی 101یونین کونسلز میں ضمنی بلدیاتی انتخابات

پنجاب کی 57 یونین کونسلز میں سے ابتدائی نتائج میں (ن) لیگ نے چھ نشستیں حاصل کر لیں ‘3 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ‘سندھ کی 14 یونین کونسلوں میں سے 11 کے نتائج موصول ہوئے تمام کی تمام سیٹوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب

جمعرات 17 دسمبر 2015 22:33

پنجاب اور سندھ کی 101یونین کونسلز میں ضمنی بلدیاتی انتخابات

لاہور/اسلام آباد /ملتان/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 دسمبر۔2015ء) پنجاب اور سندھ کی 101یونین کونسلز میں پولنگ پنجاب کی 57 یونین کونسلز میں سے 9 کے نتائج موصول جبکہ (ن) لیگ نے چھ نشستیں حاصل کر لیں ‘3 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں۔سندھ کی 14 یونین کونسلوں میں سے 11 کے نتائج موصول ہوئے تمام کی تمام سیٹوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ کوئی دیگر سیاسی جماعت سیٹ حاصل میں کامیاب نہیں ہوئی۔

جمعرات کے روز ہونیوالے بلدیاتی ضمنی انتخابات میں ملتان کی یوسی 36 سین لیگ کے رانا جھنگ 2111ووٹ اور نوشہرو ورقاں کی یوسی 25 سے ن لیگ کے چوہدری عبدالغفور 2021ووٹ لے کر چیئرمین کی نشست پر کامیاب ہو گئے ہیں ۔گھوٹکی کی یوسی22 سے پیپلز پارٹی کے اعجاز مہر 3468ووٹ لے کر چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

کراچی ایسٹ کی یوسی نمبر 28 سے ایم کیوایم کے شاکر علی کونسلر منتخب ہو گئے ہیں،فیصل آباد کی یوسی 3 سے آزاد امیدوار محمد اقبال اور نوشہرو فیروز سے کے وارڈ نمبر 8 سے پی پی کے بخش چانڈیو کونسلر منتخب ہو گئے ہیں۔

پنجاب کے 21اضلاع میں 57یونین کونسلز اور سندھ کے 21اضلاع کی 14یونین کونسلز میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ ہوئی جو کہ صبح ساڑھے سات بجے سے لے کر شام ساڑھے پانچ بجے تک بلاتعطل جاری رہی ۔الیکشن کمیشن کا کہناتھا کہ ان یونین کونسلز میں انتخابات صوبائی حکومت کی درخواست پر ملتوی کئے گئے۔ان یوسیز میں لاہور کی بھی پانچ یوسیز شامل ہیں جبکہ بہاولنگر کی چار یونین کونسلز سمیت اوکاڑہ، فیصل آباد،ملتان،بھکر، ساہیوال، گوجرانوالہ، ڈی جی خان،چنیوٹ، سیالکوٹ، ننکانہ، نارروال، اٹک ،وہاڑی، شیخوپورہ، قصور سمیت کئی اضلاع شامل ہیں۔