معروف اداکار کمال احمد رضوی 85 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے
صدر‘وزیراعظم ، وزیراعلیٰ سندھ ‘ اداکاروں و پروڈیوسرز سمیت دیگر کا رضوی کی وفات پر اظہار افسوس
جمعرات 17 دسمبر 2015 22:55
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 دسمبر۔2015ء ) پاکستان کے معروف اداکار کمال احمد رضوی 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے‘ ’’آپ کا مخلص،صاحب بی بی اور غلام اور مسٹر شیطان ‘‘ میں یادگار کردار ادا کئے‘ڈرامہ سیریل ‘‘الف نون‘‘ سے ملک گیر شہرت حاصل کی‘تصنیف و تالیف کے پیشے سے منسلک رہے ‘متعدد انگریزی کتابوں کا اردو میں ترجمہ کیا‘بچوں کے رسالے تعلیم و تربیت کی ادارت کی‘کچھ عرصہ سے علیل تھے‘دل کا دورہ وفات کی وجہ بنا‘صدر،وزیراعظم ، وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر کا کمال احمد رضوی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشہورٹی وی ڈرامہ الف نون سے شہرت حاصل کرنے والے معروف اداکار اور ڈرامہ نگارکمال احمد رضوی انتقال کر گئے۔(جاری ہے)
ان کی عمر 85سال تھی اور وہ کافی عرصہ سے علیل تھے۔ان کو سانس لینے میں کافی مشکلات پیش آرہی تھیں اور وہ کلفٹن کے ہسپتال میں داخل تھے۔ تاہم دل کا دورہ ان کی وفات کا باعث بنا۔کمال احمد رضوی یکم مئی 1930 کو بہار، بھارت کے ایک قصبے ‘‘گیا‘‘ میں پیداہوئے۔
1951 میں پاکستان آگئے کچھ عرصہ کراچی میں رہے پھرلاہورمنتقل ہوگئے اور تصنیف و تالیف کے پیشے سے منسلک ہوئے۔ متعدد انگریزی کتابوں کو اردو میں منتقل کیا۔ بچوں کے رسالے تعلیم و تربیت کی ادارت کی۔1958 میں تھیٹر کا کیرئرشروع کیا۔ 1965 میں لاہورٹی وی کے قیام کے بعد پہلی دفعہ الف نون شروع کیا جس میں انہوں نے خود الّن کا اوررفیع خاورنے ننھے کا کردار ادا کیا۔ الف نون پی ٹی وی کا مقبول ترین پروگرام تھا جو مختلف ادوار میں چارمرتبہ ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔ الف نون کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ لوگ ایک ہفتے تک انتظار کرتے تھے اور سب کام چھوڑکرالف نون دیکھا کرتے تھے۔ کمال احمد رضوی کے دیگر مشہور ٹی وی سیریز میں آپ کا مخلص،صاحب بی بی اور غلام اور مسٹر شیطان کے نام سر فہرست ہیں۔ ان کی وفات پر وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور دیگر نے اظہار افسوس کیا ہےمزید فن و فنکار کی خبریں
-
معروف اداکارہ نیمل خاور نے اپنے پرستاروں کے ساتھ براہ راست رابطے کیلئے یو ٹیوب چینل کا آغاز کردیا
-
مشہورپوپ سنگرکا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان
-
گلوکارہ اقبال بانو کی 15ویں برسی21اپریل کو منائی جائے گی
-
’’عشق مرشد‘‘کی آخری قسط بڑے پردے پر دکھائے جانے کا امکان
-
درفشاں سلیم ٹیلنٹ سے زیادہ قسمت سے مشہور ہوئیں، نازش جہانگیر
-
اداکارہ اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی خبریں گردش کرنے لگیں
-
مشہورپوپ سنگرکا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان
-
لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
شاہ رخ خان کی اپنی بیٹی سوہانا کی فلم کیلئے 200 کروڑ کی سرمایہ کاری
-
رنبیرکپورکے نئے اوتار نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا
-
مہوش نے بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات بتا دیں
-
اسد صدیقی کی سالگرہ پر اہلیہ کے ہمراہ رومانوی تصویر کی سوشل میڈیا پر دھوم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.