شادی کے لیے پروپوز کرنے پر 2 ہزار ڈالر جرمانہ اور 6 ماہ کی قید ہوسکتی ہے

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 دسمبر 2015 22:55

شادی کے لیے پروپوز کرنے پر 2 ہزار ڈالر جرمانہ اور 6 ماہ کی قید ہوسکتی ..
ہوسٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.17دسمبر 2015 ء) ہوسٹن کے ایک شخص کو مصروف ترین شاہراہ پر ٹریفک کو روک کر اپنی گرل فرینڈ کو شادی کے لیےپرپوز کرنے پر جیل ہوسکتی ہے۔ویدل والاڈریس کو6ماہ قید کے علاوہ 2ہزار ڈالر جرمانے کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ایک آن لائن ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ویڈل گھٹنوں کے بل انٹرسٹیٹ 45پر اپنی گرل فرینڈ مچل وائیکوف کو پروپوز کر رہا ہے۔ ٹرکوں، کاروں اور دوسری گاڑیوں کے ہارن کے شور میں اس کی گرل فرینڈ ہاں کہہ دیتی ہے۔مقامی حکام کے مطابق ویڈل کا یہ عمل نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ خطرناک بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :