ماہ ربیع الاول انسانیت کیلئے محبت کا پیغام ہے ، عمر فاروق

جمعرات 17 دسمبر 2015 22:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 دسمبر۔2015ء) مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن صوبہ سندھ کے ناظم عمر فاروق نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ ماہ ربیع الاول تمام انسانیت کے لئے محبت کا پیغام ہے مسلمانوں کے لئے ماہ ربیع الاول ایک بہت بڑی مبارک گھڑی ہے کہ جس میں آقا ؐ اس دنیا میں تشریف لائے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا آقا ؐ کی سیرت پر عمل کرنا صرف دس دن کے لئے ہے یا پوری زندگی حضور اکرم ؐ کی سیرت کو اپنانا چاہیے ۔

(جاری ہے)

اُمت مسلمہ اپنے حال پر غو ر کرے اور حضور اکرم ؐ کی سیرت اور کردار کو اپنی پوری زندگی کا مقصد بنائے اور ظاہری شور وغوغہ کے بجائے کردار پیغمبر ؐ کو اپنائے اسی میں سب کی کامیابی ہے ۔ ترجمان ایم ایس او صوبہ سندھ اکرام اﷲ خیلوی نے کہاکہ مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن صوبہ سندھ ماہ ربیع الاول کو عشرہ تعمیر سیرت کے عنوان سے منائے گی اور اس ضمن میں تمام زونز، یونٹوں اور اضلا ع وڈویژن سطح پر تقریری مقابلوں کے انعقاد کے ساتھ ساتھ مختلف جگہ پر سیرت النبی سیمیناروں کا بھی انعقاد کی جائے گا۔