فیڈریشن کے وسائل لوٹنے والا ٹولہ دوبارہ بزنس کمیونٹی کو بے وقوف بنارہا ہے،تاجررہنما
جمعرات 17 دسمبر 2015 22:56
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 دسمبر۔2015ء)ملک کے معروف تاجررہنماؤں اوریونائٹیڈ بزنس گروپ سندھ کورکمیٹی کے ممبرمنیرسلطان،سائٹ سپرہائی وے ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین مہتاب الدین چاؤلہ ،آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان اور پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین دانش خان نے ایف پی سی سی آئی انتخابات میں حصہ لینے والے اپوزیشن گروپ بزنس مین پینل کے صدارتی امیدوار اور رہنماؤں کی جانب سے انتخابی مہم اخلاقی دائرے میں رہ کر نہ چلائے جانے، یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اور چیئرمین افتخار علی ملک کے خلاف نازیبا، غیرمہذب زبان استعمال کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
مذکورہ رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ گزشتہ سال کے انتخابات میں بزنس مین پینل کو بدترین اور عبرتناک شکست کا سامنا رہا اور بزنس کمیونٹی نے فیڈریشن سے برسوں سے اقتدار سے چمٹے ہوئے ڈکٹیٹرز کو نکال باہر پھینکا تھا اور اب ایک بار پھر وہی مفاد پرست ٹولہ یکجا ہوکر بزنس کمیونٹی کو بے وقوف بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اقتدار کے بھوکے مخالف گروپ کے صدارتی امیدوارحاجی غلام علی چار سال پہلے بھی ایس ایم منیر اور افتخار ملک کی سپورٹ پر صدر بن چکے ہیں اور انہوں نے زندگی میں کبھی اپنے خرچ پربیرون ممالک کے اتنے دورے نہ کئے ہونگے جتنے انہوں نے چار سال پہلے فیڈریشن کا صدر بن کر کئے تھے اور فیڈریشن کے خزانے کو مفت کا مال سمجھ کر اڑایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کی حالت زار کو بدترین سطح تک پہنچانے کے ذمہ دار مخالف بزنس مین پینل کے نام نہاد لیڈران کس منہ سے بزنس کمیونٹی کے مفادات کے تحفظ کرنے کے دعوے کررہے ہیں جبکہ انہوں نے فیڈریشن کے خزانے کو خالی کرکے بزنس کمیونٹی کے نمائندہ ادارے کوبھکاری بنادیا تھا اور وہاں یہ حالت تھی کہ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے بھی پیسے نہ بچے تھے لیکن یونائٹیڈ بزنس گروپ کے پہلے منتخب صدر میاں محمدادریس ، سینئر نائب صدر عبدالرحیم جانو اور انکی پوری ٹیم نہ نہ صرف فیڈریشن کی مالی بدحالی کو دور کیا بلکہ خزانے کو دوبارہ بھردیا ہے،اس طرح یہ واضح ہوچکا ہے کہ کون فیڈریشن چیمبر کے وسائل ہڑپ کرتا تھا اور کن لوگوں کے گھروں کے کچن فیڈریشن کے پیسوں سے چلتے تھے۔ تاجررہنماؤں نے مزید کہا کہ یو بی جی کے عہدیداران نے گزشتہ سال سینیٹر عبدالحسیب خان کے تیار کردہ منشور کے مطابق بزنس کمیونٹی کی خدمت کی ہے اور ہمیں فخر ہے کہ پاکستان بھر کی بزنس کمیونٹی کے محبوب ترین لیڈرز ایس ایم منیر اور افتخار علی ملک ہیں۔انہوں نے کہا کہ یو بی جی نے ابتدائی سال میں قومی یکجہتی کی مثال قائم کرتے ہوئے پاکستان بھر کے تاجروں کو ایک پلیٹ فارم دیا ہے جبکہ یو بی جی پنجاب ریجن کے چیئرمین ایس ایم نصیر نے بھی پنجاب میں مخالفین کی نیندیں اڑا دی ہیں ،بزنس کمیونٹی کے مفادات کولوٹنے والا بزنس مین پینل پر مشتمل ٹولہ اب چہرے بدل کر بے وقوف نہیں بنا سکتا اور30کو مفاد پرستی کا رہا سہا جنازہ بھی نکل جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.