اسلام آباد‘ کنویں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس کے باعث ایک مزدورجاں بحق ‘6 بے ہوش

جمعرات 17 دسمبر 2015 23:33

اسلام آباد‘ کنویں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس کے باعث ایک مزدورجاں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17دسمبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈزون میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی عمارت کے کنویں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس کے باعث ایک مزدور جاں بحق جبکہ چھ افراد بے ہوش ہو گئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی عمارت کے احاطے میں پانی کے کنویں کی صفائی کے دوران اکبر علی نامی مزدور زہریلی گیس کی وجہ سے بے ہوش ہو کر پانی میں گر گیا جسے نکالنے کے لیے دیگر مزدور بھی کنویں میں اتر گئے۔

اس دوران مزید 12 مزدور بھی گیس سے متاثر ہو گئے ریسکیو کی مدد سے تمام متاثرہ افراد کو پولی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ طبی امداد ملنے سے قبل ہی سندھ کا رہائشی 30 سالہ اکبر علی جاں بحق ہو گیا جبکہ 6 دیگر متاثرہ مزدوروں کو ہسپتال میں داخل کر لیا گیا۔ 5 مزدوروں کو ابتدائی طبی امداد دیکر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :