بدین میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ٹیچر جاں بحق ،مشتعل افراد نے 50 دکانوں کو آگ لگادی

جمعرات 17 دسمبر 2015 23:38

بدین میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ٹیچر جاں بحق ،مشتعل ..

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17دسمبر۔2015ء)بدین کے علاقے لواری شریف میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک ٹیچر جاں بحق ہوگیا جس کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے ،مشتعل افراد نے متعدد دکانوں کو آگ لگادی گئی۔جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق ٹیچر محمد اسلم کیریو مبینہ طور پر ایک گروپ سے تعلق رکھنے والے مسلح افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے جو ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

واقعے کے بعد مشتعل افراد نے متعدد گھروں اور دکانوں کو آگ لگادی۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے تقریباً 50 دکانوں میں یا تو توڑ پھوڑ کی یا پھر انہیں آگ لگادی۔بعدازاں پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورت حال سنبھالی۔ دونوں گروپ کشیدہ صورت حال کا ذمہ دار ایک دوسرے کو قرار دے رہے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ تین دہائیوں میں درگاہوں کے حقیقی نگران ہونے کے دعویدار دو گروپوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ایس ایس پی بدین ابرار حسین نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ پولیس صورت حال سنبھالنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے جبکہ فسادات میں ملوث متعدد شرپسندوں کو گرفتار کیا گیا