اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی شریک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 دسمبر 2015 11:14

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ، آرمی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 دسمبر 2015 ء) :وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ملکی سلامتی کی صورتحال،ملک کی اندرونی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کی زیر صدارت اس اہم اجلاس میں سیاسی و عسکری قیادت نیشنل ایکشن پلان اور کراچی آپریشن کی پیشرفت بھی زیر غور ہے. اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی، وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیرخزانہ اسحاق ڈار،مشیرخارجہ سرتاج عزیز ،وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی ،سیکریٹری خارجہ اورمشیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ بھی اجلاس میں شریک ہیں. وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس تاحال جاری ہے.