دادری جیسے واقعات بھارت کے ماتھے پر داغ ہے‘اوم پوری

جمعہ 18 دسمبر 2015 11:40

دادری جیسے واقعات بھارت کے ماتھے پر داغ ہے‘اوم پوری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ کے نامور اداکار اوم پوری نے کہا کہ دادری میں جو کچھ ہوا وہ ہمارے ماتھے پر داغ ہے اور ایسے واقعات بھارت کے لیے شرمناک ہیں۔ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان غلط فہمیاں دور کرنے کی ضرورت ہے-اوم پوری نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں گائے کا گوشت کھایا جاتا ہے۔

’انڈیا خود گائے کا گوشت برآمد کرتا ہے اور ملک میں جو لوگ گائے کا گوشت کھاتے ہیں اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔انڈیا میں گائے کا گوشت کھانا کوئی ظلم کی بات نہیں۔ ظلم کا راستہ چھوڑ کر پیار کرنا ہوگا۔پاکستان آمد پر لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اوم پوری کا کہنا تھا کہ بھارت میں ایک ارب سے زائد کی آبادی ہے جس میں 22 کروڑ سے زائد مسلمان آباد ہیں اس کے باوجود دادری جیسے واقعات بھارت کے ماتھے پر داغ کے مترادف ہیں جس کی شدید مذمت کرتا ہوں اور اس طرح کے واقعات ہمارے لیے شرمناک ہیں جب کہ اس واقعے میں ملوث افراد کمینے ہیں جنہیں سخت سے سخت سزائیں دی جائیں تاکہ مسلمانوں کو تحفظ کا یقین ہوسکے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 28 ستمبر کو اترپردیش کے علاقے دادری میں ہندو انتہا پسندوں نے اخلاق نامی مسلم شہری اور اس کے بیٹے کو گائے کا گوشت کھانے کے شبے میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں اخلاق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :