ڈبلیو ڈبلیو ای کا ریسل مینیا میں جان سینا اور انڈر ٹیکر کا مقابلہ کروانے پر غور

جمعہ 18 دسمبر 2015 11:40

ڈبلیو ڈبلیو ای کا ریسل مینیا میں جان سینا اور انڈر ٹیکر کا مقابلہ کروانے ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء)پانچ برسوں میں ہیل ان دی سیل ایونٹ اور2008 کے بعد سمر سلیم کے مقابلوں میں پہلی بار شرکت سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای ریسل مینیا 32 میں اس لیجنڈ ریسلر کے حوالے سے کسی بڑے مقابلے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ڈبلیو ڈبلیو ای اپنے اس سالانہ ایونٹ میں تماشائیوں کی تعداد کے تمام پرانے ریکارڈز توڑنے کی خواہشمند ہے اور ممکنہ طور پر یہ انڈر ٹیکر کے کیرئیر کا آخری میچ بھی ہوگا لہذا ان کے مقابلے میں ایسا مخالف لانے کی تیاری ہورہی ہے جو لوگوں میں بہت زیادہ مقبول بھی ہو اور لیجنڈ ریسلر کے آخری مقابلے کا درست ترین حریف بھی۔

امریکی روزنامے فوربز کے مطابق ایسی اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ ڈبلیو ڈبلیو ای انڈر ٹیکر کے مقابلے میں کسی اور کو نہیں موجودہ کے مقبول ترین ریسلرز میں سے ایک جان سینا کو سامنے لانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

(جاری ہے)

اس کی وجہ یہ ہے کہ سٹنگ نامی جس ریسلر کا مقابلہ ریسل مینیا میں انڈر ٹیکر سے کرانے کا سوچا گیا تھا وہ نائٹ آف چیمپئنز میں زخمی ہونے کے بعد طویل عرصے کے لیے رنگ سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جان سینا انڈرٹیکر کے مقابلے میں کئی وجوہات کی بناء پر بہترین حریف ثابت ہوسکتے ہیں۔حالیہ عرصے میں ڈبلیو ڈبلیو ای کی ریٹنگ میں کمی آئی ہے جس کی وجہ سٹار ریسلرز کی رنگ سے دوری ہے اور اسی لیے وہ انڈر ٹیکر اور جان سینا کو مدمقابل لانا چاہتی ہے تاکہ ناظرین اس ڈریم میچ کے شدت سے منتظر رہے اور اس حوالے سے منظرنامہ بھی تیار کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ دونوں ریسلرز کے درمیان آج تک ایک ہی مقابلہ ہوا ہے اور وہ بھی اس وقت جب جان سینا کو ڈبلیو ڈبلیو ای میں آئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا تھا۔