سلیکٹرز کا دورہ نیوزی لینڈ کیلئے شیڈول تربیتی کیمپ میں محمد عامر کو بلانیکا فیصلہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 18 دسمبر 2015 11:43

سلیکٹرز کا دورہ نیوزی لینڈ کیلئے شیڈول تربیتی کیمپ میں محمد عامر کو ..

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار18دسمبر- 2015ء)سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ فاسٹ باؤلر محمد عامر کا انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کی جانب سفر تیزی سے جاری ہے اور دورہ نیوزی لینڈ کے لیے شیڈول قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں فاسٹ باؤلر کو بلانے کا فیصلہ ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 23سالہ فاسٹ باؤلر کو 20دسمبر سے شروع ہونے والے تربیتی کیمپ میں بلانے کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی نے کیا ہے تاہم اس فیصلے کو گرین سگنل چیئر مین پی سی بی شہریار خان ہی دیں گے ۔

اگر محمد عامر تربیتی کیمپ میں اپنی فٹنس ثابت کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے رویے کے ذریعے ساتھی کھلاڑیوں کو دل جیتنے میں کامیاب رہتے ہیں تو اس بات کے قوی امکانات موجود ہیں کہ انہیں اگلے ماہ شیڈول دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم میں شامل کر لیا جائے گا ۔ پاکستان اور کیویز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 15جنوری سے 3ون ڈے اور 3ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جانی ہے جس کے بعد گرین شرٹس پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرے گی ۔