دوسرے بچے کی پیدائش ، کیون پیٹرسن کا بگ بیش لیگ چھوڑ کر گھر جانے کا فیصلہ

جمعہ 18 دسمبر 2015 12:16

دوسرے بچے کی پیدائش ، کیون پیٹرسن کا بگ بیش لیگ چھوڑ کر گھر جانے کا فیصلہ

سڈنی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار18دسمبر- 2015ء) بگ بیش لیگ میں میلبورن سٹارز کی ٹیم کا حصہ سابق انگلش بلے بازکیون پیٹرسن نے بچے کی متوقع پیدائش کے باعث وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے ، وہ جمعے اور اتوار کو ہونے وا لے میچز کھیل کر لندن جائیں گے اور کرسمس اپنی فیملی میں اضافے کی خوشیاں منانے کے بعد 2 جنوری کو واپس آکرایونٹ میں حصہ لیں گے ۔

(جاری ہے)

پیٹرسن اور ان کی اہلیہ جیسیکا ٹیلر کے ہاں 25 دسمبر کو دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے ۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ پیٹرسن بچے کی پیدائش کے باعث میچز چھوڑ کرواپس جارہے ہیں ۔ 2010ء میں ویسٹ انڈیز میں ہونیوالے ورلڈ ٹی 20 کے دوران بھی پیٹرسن پہلے بچے کی پیدائش کے وقت وطن واپس چلے گئے تھے ۔