شاہ رخ خان کی فلم ’دل والے‘ ریلیز، ہندو انتہا پسندوں کے سینما گھروں پر حملے۔ بھارتی میڈیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 دسمبر 2015 12:23

شاہ رخ خان کی فلم ’دل والے‘ ریلیز، ہندو انتہا پسندوں کے سینما گھروں ..

مدھیہ پردیش (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 دسمبر 2015 ء) : بالی وڈ کے کنگ خان اور کاجول کی فلم ”دل والے“ آج سے سینما گھروں کی زینت بنے گی . دل والے کی ریلیز پر ہندو انتہا پسند تاحال مظاہرے کر رہے ہیں.

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ”دل والے“ کی ریلیز پر شیو سینا اور بی جی پی کے کارکنوں نے مدھیہ پردیش میں موجود سینما گھروں پر حملے کیے اور فلم کے پوسٹرز تک پھاڑ دئے . دوسری جانب احمد آباد میں بھی فلم کی ریلیز پر مظاہرے کیے جا رہے ہیں. واضح رہے کہ بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی انتہا پسندی عروج پر ہے.

متعلقہ عنوان :