ڈونلڈٹرمپ امریکہ کے ذہین ،صف اول کے صدارتی امیدوار ہیں ،ولادیمیرپوٹن

جمعہ 18 دسمبر 2015 12:48

ڈونلڈٹرمپ امریکہ کے ذہین ،صف اول کے صدارتی امیدوار ہیں ،ولادیمیرپوٹن

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ امریکہ کے ذہین اور صف اول کے صدارتی امیدوار ہیں ، ٹرمپ اپنی مقبولیت کیلئے جو کچھ بھی کررہے ہیں روس کو اس سے کوئی غرض نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ماسکو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روسی صدر نے ایک بار پھر واضح بھی کیا کہ جب تک ترکی معافی نہیں مانگتا اس کیساتھ تعلقات بحال نہیں کیے جاسکتے اور نہ ہی پابندیاں ختم ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ موجود قیادت کمال اتا ترک کے سیکولر ترکی کو تباہ کرنے کی کوشش کررہی ہے، روسی صدر نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے کہا کہ ٹرمپ اپنی مقبولیت کیلئے جوکچھ بھی کررہے ہیں روس کو اس سے کوئی غرض نہیں ہے وہ ایک امریکہ کے ذہین اور صف اول کے صدارتی امیدوار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :