امریکہ اور برطانیہ نے ویزا پالیسی میں تبدیلی کر دی ، ویزا اجرا سے قبل درخواست گزاروں کے سوشل اکاونٹس کی چیکنگ کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 دسمبر 2015 14:01

امریکہ اور برطانیہ نے ویزا پالیسی میں تبدیلی کر دی ، ویزا  اجرا سے قبل ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 دسمبر 2015 ء) : امریکہ اور برطانیہ نے اپنی ویزا پالیسی میں تبدیلی کر دی. امریکہ اور برطانیہ نے ویزا پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے ویزا کے اجرا سے قبل درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس چیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کیلی فورنیا فائرنگ واقعہ کے بعد امریکہ سمیت دنیا بھر کے ممالک نے اپنی ویزا پالیسیوں کو مزید سخت کرنے اور ویزے کے خواہشمند افراد کی جانچ پڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جس کے بعد اب امریکہ اوربرطانیہ جانے کے خواہشمند افراد کو ویزا کے حصول کے لیے سکیورٹی کے سخت مراحل سے گزرنا ہو گا. کیلی فورنیا حملے کے مبینہ حملہ آوروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی چیکنگ نہ کرنے پرامریکی حکومت کو اپنے میڈیا کی جانب سے بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی صورتحال کے پیشٍ نظر امریکی ہوم لینڈ ڈپیارٹمنٹ نے ویزے کے لیے درخواست گزاروں کے فیس بک اور ٹوئٹراکاؤنٹس کی چیکنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ حکام درخواست گزاروں کے فیس بک اورٹوئٹر اکاؤنٹس کا جائزہ لیں گے کہ کہیں درخواست گزار شدت پسند مذہبی رجحان تو نہیں رکھتے. امریکہ سے سبق حاصل کرتے ہوئے برطانیہ نے بھی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال اور سخت نگرانی کا فیصلہ کیا ہے.

متعلقہ عنوان :