ریٹائر منٹ واپس لینے کا کوئی ارادہ نہیں :مائیک ہسی

جمعہ 18 دسمبر 2015 14:39

ریٹائر منٹ واپس لینے کا کوئی ارادہ نہیں :مائیک ہسی

سڈنی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار18دسمبر- 2015ء) آسٹریلیوی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز مائیکل ہسی نے کرکٹ مداحوں کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لینے کے امکانات کو مسترد کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

40 سالہ مائیکل ہسی نے گزشتہ روز سڈنی تھنڈرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے محض 59گیندوں پر ناقابل شکست 80رنز کی اننگز کھیلی تھی جس کے بعد کرکٹ کے مداحوں کے علاوہ ان کے ساتھی آل راؤنڈر شین واٹسن نے بھی امید ظاہر کی تھی کہ تجربہ کار بلے باز اگلے سال شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی میں آسٹریلیا کے نمائندگی کرنے کے لیے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا سوچیں جس پر مائیک ہسی نے میڈیا سے گفتگو میں مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ ایسا کچھ نہیں سوچ رہے ہیں اور بطور کنسلٹنٹ ہی کھلاڑیو ں کو اس ٹورنامنٹ میں مقابلے کے لیے تیار کر نا چاہیں گے ۔

یاد رہے کہ مائیک ہسی دو سال قبل انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ لے چکے ہیں ۔