رینجرز اختیارات، وزیر اعلی سندھ نے گیند وفاق کے کورٹ میں ڈال دی

وزیراعلی سندھ نے رینجرز اختیارات کی سمری پر دستخط کر دیئے ،وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد رینجرز اختیارات کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا،سیدقائم علی شاہ

جمعہ 18 دسمبر 2015 15:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) وزیر اعلی سندھ نے رینجرز اختیارات کی گیند وفاق کے کورٹ میں ڈال دی ہے ، سمری پر دستخط کر دئیے ، وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا ۔وزیراعلی سندھ نے رینجرز اختیارات کی سمری پر دستخط کر دئیے ہیں اور گیند وفاق کی کورٹ میں ڈال دی ، سمری منظوری کے لئے وزارت داخلہ کو بھیجی جائے گی۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ سندھ کی بھیجی جانیوالی سمری پر وزیر اعلی نے دستخط کر دئیے ہیں ۔ذرائع کے مطابق اب یہ سمری منظوری کے بعد وزارت داخلہ بھیجی جائے گی ۔ وزارت داخلہ منظوری کے بعد رینجرز اختیارات کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 147 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ دونوں وفاقی قوانین ہیں اس لئے ان کی منظوری وفاق ہی دیتا ہے

متعلقہ عنوان :