ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس ، ایف آئی اے نے عبوری چالان مرتب کرلیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 دسمبر 2015 15:50

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس ، ایف آئی اے نے عبوری چالان مرتب کرلیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 دسمبر 2015 ء) : ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے . تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کا پہلا عبوری چالان مرتب کر لیا ہے . تفتیشی ذرائع کے مطابق عبوری چالان میں قائد ایم کیو ایم سمیت محمد انور کو بھی ملزم قرار دیا گیا ہے .

(جاری ہے)

عبوری چالان میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ملزمان معظم علی ، خلد شمیم اورمحسن علی کے اعترافی بیانات بھی شامل کیے گئے ہیں.

معظم علی ، خالد شمیم اور محسن علی نے عمران فاروق قتل کیس میں بطور سہولت کار اپنا کردار ادا کیا . ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کا ایف آئی اے کی جانب سے مرتب کیا گیا پہلا عبوری چالان دو سے تین روز تک انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے.

متعلقہ عنوان :