شہرت یافتہ سماجی کارکن عبد الستار ایدھی آئی سی یو منتقل ، دعاوں کی اپیل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 دسمبر 2015 15:56

شہرت یافتہ سماجی کارکن عبد الستار ایدھی آئی سی یو منتقل ، دعاوں کی اپیل

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 دسمبر 2015 ء) : سماجی کارکن عبد الستار ایدھی کو آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے . عبد الستار ایدھی کو گذشتہ برس گردے فیل ہونے پر ڈاکٹرز نے ساری زندگی ڈائیلسز کروانے کی ہدایت کی تھی تاہم اب انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے .

(جاری ہے)

پاکستان کے مشہور گلوکار اور میزبان فخر عالم نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ عبد الستار ایدھی کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے. فخر عالم کا کہنا تھا کہ ہماری دعائیں ملک کی سب سے بڑی ایمبولینس سروس کا آغاز کرنے والی شخصیت کے ساتھ ہیں. سوشل میڈیا پر بھی عبد الستار ایدھی کی صحتیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی جا رہی ہے.

متعلقہ عنوان :