100 سے زائد ایس ایس یو کے کمانڈوز نے سانگھڑ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں حصہ لیا

جمعہ 18 دسمبر 2015 16:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء)اسپیشل سکیورٹی یونٹ سندھ پولیس کے 100 سے زائد کمانڈوز نے دہشتگردوں و خطرناک ملزموں کی تلاش میں ضلع سانگھڑ میں جاری آپریشن میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر بلدیاتی انتخابات ملتوی کئے جاچکے ہیں۔اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز جدید اسلحہ ، مواصلاتی نظام و دیگر ساز و سامان سے لیس ہیں اور دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے بہتر حکمت عملی اور پیشہ ورانہ مہارت کے تحت گھر گھر تلاشی میں مقامی پولیس کی مدد کر رہے ہیں۔