ڈاکٹرعاصم حسین کیس میں ا سپیشل پراسیکیوٹر نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

جمعہ 18 دسمبر 2015 16:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) ڈاکٹرعاصم حسین کے مقدمے میں اسپیشل پراسیکیوٹر نے ڈی نوٹیفائی سے متعلق سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کے کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیری نے سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سندھ حکومت ڈاکٹر عاصم کے حق میں پیروی کے لیے دباوٴ ڈال رہی ہے ۔ڈاکٹر عاصم کے حق میں پیروی نہ کرنے پر سندھ حکومت ڈی نوٹیفائی کرنا چاہتی ہے ۔سندھ حکومت کو ڈی نوٹیفای نہ کرنے کی ہدایت کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :