اساتذہ کو بھی جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ضروری ہے، ڈاکٹر اختر بلوچ
جمعہ 18 دسمبر 2015 17:00
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء)ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام 3روزہ” ماڈرن یونیورسٹی گورننس ٹریننگ پروگرام“ کا افتتاح بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر ڈاکٹر اختر بلوچ نے کیا۔ اس موقع پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی نمائندگی معین قریشی نے کی۔ لیاری یونیورسٹی میں منعقدہ اس 3روزہ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرلیاری یونیورسٹی ڈاکٹر اختر بلوچ نے کہا کہ پروگرام کے انعقاد کا بنیادی مقصد شعبہ تعلیم کی بہتری کے لئے اقدامات کے حوالے سے تجاویز پر بحث اور قابل عمل تجاویز کو نافذ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیاری یونیورسٹی کا قیام ایک تاریخی کارنامہ ہے اور گڈگورننس کے باعث بہت کم عرصہ میں لیاری یونیو رسٹی شعبہ تعلیم میں اپنا ایک منفرد مقام بناچکی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ بہتر تعلیم کی فراہمی کے لئے نہ صرف بہتر نصاب بلکہ اساتذہ کو بھی جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”ماڈرن یونیورسٹی گڈ گورننس ٹریننگ پروگرام“ کے انعقاد سے جہاں طلبہ و طالبات کو جدید عصری علوم کے حوالے سے آگاہی حاصل ہوگی وہی اساتذہ کرام کو بھی بہتر طریقہ تعلیم کی فراہمی سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ لیاری کے عوام کے لئے بینظیربھٹو شہید یونیورسٹی ایک تحفہ ہے اور لیاری کے عوام کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لئے یونیورسٹی اپنا مثبت کردار ادا کررہی ہے۔اس موقع پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندہ معین قریشی نے اپنے خطاب میں یونیورسٹی گڈ گورننس ٹریننگ کے حوالے سے مفصل گفتگو کی۔ اس موقع پر گڈگورننس کے حوالے سے دیگر یونیورسٹیز کے پروفیسر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر پشاور کے اسکول میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے بچوں کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔مزید تعلیم کی خبریں
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
-
میٹرک اور انٹر کے امتحان، اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے نمبروں میں اضافہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی کالونی کی مسجد میں رمضان المبارک کی 25ویں رات ختم القرآن کی محفل
-
امتحانی سنٹرز میں غیر متعلقہ لوگوں کے داخلے پر پابندی عائد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.