سندھ اسمبلی ،اپوزیشن ارکان نے اسپیکر آغا سراج درانی کیخلاف تحریک مذمت اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی

جمعہ 18 دسمبر 2015 17:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء ) سندھ اسمبلی کے اپوزیشن ارکان نے جمعہ کو اسپیکر آغا سراج درانی کے خلاف تحریک مذمت اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ہے ۔ اس تحریک پر متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) ، مسلم لیگ (فنکشنل) ، مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے ارکان کے دستخط ہیں ۔

(جاری ہے)

تحریک مذمت میں کہا گیا ہے کہ جمعہ 18 دسمبر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران جب اسپیکر نے ایجنڈے کے آئٹم نمبر 11 سے آئٹم نمبر 16 تک کارروائی کو چلایا تو اپوزیشن نے اسمبلی کے قواعد انضباط کار کے قاعدہ نمبر 229 کے تحت اسپیکر سے مطالبہ کیا کہ ایوان کی تقسیم ( رائے شماری ) کرائی جائے لیکن فاضل اسپیکر نے اس مطالبے کو نظر انداز کردیا اور ایوان کی تقسیم کی بجائے کارروائی جاری رکھی ۔

اپوزیشن ارکان کے احتجاج اور شور شرابے کے باوجود کارروائی جاری رہی ۔ اسپیکر نے قاعدہ 229 ( i ) ، ( ii ) اور ( iii ) کی خلاف ورزی کی ۔ لہٰذا یہ ایوان اسپیکر کے رویہ کی مذمت کرتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :