دورہ نیوزی لینڈ ، محمد عامر کو فٹنس اینڈ ٹریننگ کیمپ میں بلانیکا فیصلہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 18 دسمبر 2015 17:13

دورہ نیوزی لینڈ ، محمد عامر کو فٹنس اینڈ ٹریننگ کیمپ میں بلانیکا فیصلہ

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار18دسمبر- 2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان نے محمد عامر کو فٹنس اینڈ ٹریننگ کیمپ میں بلانے کا گرین سگنل دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے سلیکٹر ز پہلے ہی انہیں کیمپ میں شامل کر نے کا گرین سگنل دے چکے تھے اور انہیں صرف شہریار خان کے گرین سگنل کا انتظار تھا جو آج مل گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق محمد عامر کی دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم میں شمولیت ویزا کلیئرنس سے مشروط ہے اور اگر وہاں سے کوئی اعتراض نہ آیا تو محمد عامر کو حتمی 16کھلاڑیوں میں شامل کیا جاسکتا ہے ۔