پاکستان سے دوستی کی بات پر ہندوستان مخالف کہا جاتا ہے ‘ مہیش بھٹ

جمعہ 18 دسمبر 2015 17:29

پاکستان سے دوستی کی بات پر ہندوستان مخالف کہا جاتا ہے ‘ مہیش بھٹ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 دسمبر۔2015ء) معروف بھارتی فلمساز مہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ وہ جب بھی پاک بھارت بہتر تعلقات کی بات کرتے ہیں انھیں ہندوستان مخالف کہہ کر خاموش کرا دیا جا تا ہے۔فلمساز نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ دونوں ملکوں کے بہتر مستقبل کیلئے ان کے درمیان امن کے رشتے کے قیام کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ جب انھوں نے پاکستانی فنکاروں کو ہندوستان میں پرموٹ کرنے کی ابتداء کی تو انھیں ہم وطنوں کی طرف سے کٹہرے میں کھڑا کر دیا گیا۔ان سے سوال کیا جاتا کہ جب ہمارے اپنے ملک میں اتنا ٹیلنٹ موجود ہے تو پاکستانیوں کو پرموٹ کرنے کا کیا جواز ہے۔ مہیش بھٹ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ ہمیشہ کہتے ہیں کہ جن پاکستانیوں میں ٹیلنٹ موجود ہے انھیں موقع دینے میں کیا دقت ہے۔انکا کہنا تھا کہ فن کی کوئی سر حد نہیں ہوتی لہٰذا ہمیں اب ان باتوں کو سمجھ لینا چاہیے تاکہ آنے والے وقت میں دونوں ہمسایہ ممالک آپس میں امن کے ساتھ رہ سکیں

متعلقہ عنوان :