پی بی سی چیلنج سپر لیگ 26 دسمبر سے فیصل آباد میں شروع ہوگی ، ایونٹ 31 دسمبر تک جاری رہیگا

جمعہ 18 دسمبر 2015 17:39

پی بی سی چیلنج سپر لیگ 26 دسمبر سے فیصل آباد میں شروع ہوگی ، ایونٹ 31 دسمبر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام پی بی سی چیلنج سپر لیگ کا انعقاد26 دسمبر سے فیصل آباد میں ہوگا ۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور عالمی بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سیدسلطان شاہ کے مطابق ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے5 ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں بلوچستان، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد اے جے کے شامل ہیں اور ایونٹ 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھارت میں ہونے والی ایشیاء کپ اور سری لنکا کے خلاف ہونے والی ہوم سریزکیلئے قومی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔