حکومت سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے فوجی اتحاد کے محرکات سے قوم کو آگاہ کرے ‘ تحریک انصاف

اتحاد میں ایران کو شامل نہ کرنے سے مسلم ممالک کے مابین خلفشار پیدا ہونے کا خدشہ ہے ‘ ترجمان ڈاکٹر شیریں مزاری

جمعہ 18 دسمبر 2015 17:40

حکومت سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے فوجی اتحاد کے محرکات سے قوم ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قوم کو فوری طور پر اس اتحاد کے محرکات سے آگاہ کرے۔تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پارٹی ترجمان ڈاکٹر شیریں مزاری کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ 34 اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت کی اطلاعات تشویشناک ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی ترجمان نے مزید کہا ہے کہ اس اتحاد میں ایران کو شامل نہ کرنے سے مسلم ممالک کے مابین خلفشار پیدا ہونے کا خدشہ ہے اور بظاہر یہ اتحاد ایران کو تنہا کرنے کی کوشش دکھائی دے رہا ہے۔دہشت گردی کی تمام اقسام سے نمٹنے کے لیے ایران کی اس اتحاد میں شمولیت نا گزیر ہے ۔پی ٹی آئی نے سوال اٹھایا کہ جب دفتر خارجہ نے بھی اس فیصلے پر حیرانگی کا اظہار کیا تھا تو پاکستان کی جانب سے کس نے اس اتحاد میں شمولیت کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :