پی آئی اے ، پاکستان سٹیل ملز اور ریلوے قومی خزانہ پر بوجھ بن گئے، اداروں کا خسارہ 600 ارب سے تجاوزکر گیا

جمعہ 18 دسمبر 2015 17:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) حکومتی ادارے پی آئی اے ، پاکستان اسٹیل ملز اور ریلوے قومی خزانہ پر بوجھ بن گئے ہیں اور ان ادارروں کا خسارہ 600 ارب سے تجاوزکر گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ، پاکستان اسٹیل ملز اور ریلوے کے ادارے قومی خزانے پر بوجھ بن گئے ہیں ، دیانتدار عہدیداروں کی چھٹی سے پبلک سیکٹر کا خسارہ 600 ارب سے بڑھ گیاہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ٹیکس گزاروں سے بھرے قومی خزانے کو سرکاری اداروں کے خسارے کی وجہ سے مسلسل خالی کیا جارہا ہے اور اس خسارے کی سب سے بڑی وجہ تجارتی یونینز اور ان کے کرپٹ عہدیدار ہیں جو قومی اداروں کے بعض دیانتدار افسران اور عہدیداروں کو فارغ کرانے کیلئے ہڑتال اور احتجاج کرتے چلے آرہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اگر یہ دیانتدار افسران کیخلاف احتجاج اور ہڑتالوں کا جارہا تو ایک دن قومی اداروں کو مکمل تالا لگ سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :