کراچی میں امن رینجرزکو دیے گئے خصوصی اختیارات سے ہی ممکن ہوسکا،کورکمانڈر کراچی
جنرل نوید مختار کا رینجرز ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، کراچی آپریشن کے مختلف امور پر تبادلہ خیال
جمعہ 18 دسمبر 2015 17:48
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) کورکمانڈرکراچی نوید مختارنے کہا ہے شہرقائد میں دہشت گردی کے خلاف رینجرزکا کردارریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، کراچی میں امن رینجرزکو دیے گئے خصوصی اختیارات سے ہی ممکن ہوسکا۔کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے جمعہ کو رینجرز ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔
(جاری ہے)
دورے کے دوران کورکمانڈرنے ڈی جی رینجرزمیجرجنرل بلال اکبرسے ملاقات کی جس میں کراچی آپریشن اوراس میں حائل رکاوٹوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
کورکمانڈر کراچی کا آپریشن میں حصہ لینے والے رینجرز افسران سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ کراچی میں امن رینجرزکو دیے گئے خصوصی اختیارات سے ہی ممکن ہوسکا، کراچی میں رینجرزکا دہشت گردی کے خلاف کردارریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارکا کہنا تھا کہ غیریقینی حالات جرائم پیشہ عناصرکو تقویت دیتے ہیں تاہم رینجرزکراچی کے عوام کودہشت گردی کے خلاف تحفظ میں کردارادا کرتی رہیگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.