حفیظ جالندھری کی 33 ویں برسی 21 دسمبر 2015ء پیر کو منائی جائے گی

جمعہ 18 دسمبر 2015 17:57

حفیظ جالندھری کی 33 ویں برسی 21 دسمبر 2015ء پیر کو منائی جائے گی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء)پاکستان کے قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کی 33 ویں برسی 21 دسمبر 2015ء پیر کو منائی جائے گی۔ حفیظ جالندھری 14 جنوری 1900 کو جالندھر میں پیدا ہوئے، قیام پاکستان 1947ء حفیظ جالندھری بھارتی شہر سے لاہور ہجرت کر گئے۔ آپ مختلف اخبارات اور میگزین میں بطور آڈیٹر بھی منسلک رہے۔

(جاری ہے)

حفیظ جالندھری تحریک آزادی کشمیر سے بھی وابستہ رہے اور آپ نے قیام پاکستان کے لئے مسلمانوں میں جذبہ پیدا کرنے کے لئے اور تحریک آزادی کے لئے نغمے اور گیت بھی لکھے۔

حفیظ جالندھری نے 1952ء میں قومی ترانہ لکھا۔ آپ نے آزاد کشمیر کا قومی ترانہ ’’وطن ہمارا آزاد کشمیر‘‘ بھی لکھا۔ حفیظ جالندھری نے 1965ء کی جنگ کے دوران وطن کی محبت سے سرشار نغمے اور گیت بھی لکھے جبکہ ان کا ایک لافانی کارنامہ ’’شاہنامۂ اسلام‘‘ ہے جس میں انہوں نے اسلامی تاریخ کو منظوم انداز میں درج کیا۔