سانحہ آرمی پبلک اسکول ایک افسوس ناک واقع تھا جسے بھلایا نہیں جاسکتا،برائن ہیتھ

پاکستان میں دہشت گردی کی روک تھام کیلئے ریاستی سطح پر اقدامات کررہے ہیں ،امریکی قونصل جنرل کی پریس کلب میں گفتگو

جمعہ 18 دسمبر 2015 18:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء)کراچی میں تعینات امریکہ کے قونصل جنرل برائن ہیتھ نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول ایک افسوس ناک واقع تھا جسے بھلایا نہیں جاسکتا۔ پاکستان میں دہشت گردی کی روک تھام کے لئے ریاستی سطح پر اقدامات کررہے ہیں ۔جمعہ کوامریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ نے کراچی پریس کلب کو تین کمپیوٹرز کا تحفہ دیا۔

کلب کے دورے کے موقع پر سیکرٹری پریس کلب اے ایچ خانزادہ ، صدر فاضل جمیلی اور گورننگ کے ممبران سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے برائن ہیتھ نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی روک تھام میں امریکہ ہر ممکن تعاون کررہا ہے اور ریاست پاکستان کے ساتھ مل اقدامات کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سانحہ پشاور ایک افسوس ناک واقع تھا جس کو بھلایا نہیں جاسکتا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں صحافیوں کو بے شمار مشکلات اور خطرات کا سامنا ہے ، پریس کلب آنے کا مقصد بھی صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان میں صحافیوں کی پیشہ وارانہ تربیت کے لئے مختلف پروکرام متعارف کروائے ہیں اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ نے 4 ملین ڈالر کی مالی معاونت فراہم کی جارہی ہے۔