کراچی، ربیع الاول کا پیغام ہے انسانوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر اﷲ ورسول ؐ کی غلامی میں لایا جائے، اسلامی تحریک طلبہ

جمعہ 18 دسمبر 2015 18:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء ) نبی اکرم ﷺ تمام جہانوں کیلئے رحمت بن کر آئے انسانیت کو انسانیت کے مقام سے روشناس کروانے کیلئے نبی ٔ آخرالزماں ﷺ نے شب وراز ایک کردئیے ،ذکر نبی ﷺکے ساتھ فکر نبی ﷺ کو زندہ کرنے سے ہی عشق رسول ﷺ کا دعویٰ سچا ہو سکتا ہے ،فکر نبی ﷺ اﷲ کی زمین پر اﷲ کا نظام خلافت قائم کرنا ہے تاکہ انسانیت کو امن وسکون میسر آسکے بے گناہ انسانوں کو قتل کرنے سے فکر نبی ؐ زندہ نہیں ہوسکتی ، اسلامی تحریک طلبہ پاکستان کے چیئرمین غلام عباس صدیقی نے پیغام مصطفی ﷺ مہم کے تحت نجی تعلیمی ادارے میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ اخوت وبھائی چارے ،وحدت کا درس دیتا ہے نبی ٔ اکرم ﷺ کی حیات مبارکہ کے ہر پہلو کا تذکرہ کرنا باعث ثواب ونجات ہے ،دنیا کو عالمی سطح پر امن قائم کرنے کیلئے سیرت رسول عربی ﷺ سے سبق حاصل کرنا ہوگا مسلمان حکمران سیرت رسول ؐ کو اپنے لئے عملی نمونہ بنائیں انہوں نے کہا کہ جب نبی ٔاکرم ؐ اس دنیا میں تشریف لائے تو بندوں نے بندوں کو اپنا غلام بنا رکھا تھاہر طرف انسان ساختہ نظاموں کی جہالت کا دور تھا اﷲ کے پیغمبرؐ نے انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نکال کر ایک اﷲ کا غلام بنانے کیلئے اﷲ کی زمین پر اﷲ کا نظام خلافت قائم کیا تو بندوں کو بندوں کی غلامی سے نجات مل گئی ،انسانیت کو تمام حقوق ان کے گھروں کی دہلیز پر ملے ،اسلامی تحریک طلبہ کے سربراہ نے کہا کہ نبی مکرم ؐ کی سب سے بڑی سنت اﷲ کی زمین پر اﷲ کا نظام قائم کرنا ہے جسے مسلمان ترک کرچکے ہیں جس کے باعث مسائل کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ مرحومہ کو وحدت میں لاکر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کیلئے اسلای نظام کے قیام کی جدوجہد کرنا ہوگی تاکہ کوئی فتنہ پرور زمین پر اسلام کا نام لے کرفتنہ نہ پھیلا سکے،اسلامی تحریک طلبہ نوجوانوں کو سیرت روسل عربیؐ کے مطالعہ کے بعد اس پر عمل پیرا ہونے کی اپیل کر رہی ہے حضور ﷺ کی ودلادت کا مہینہ مسلمانوں کو پیغام دے رہا ہے کہ انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نکال کر ایک اﷲ ورسول ؐ کی غلامی میں لایا جائے۔

متعلقہ عنوان :