کراچی ، حیدرآباد اور میرپور خاص کے بعدٹنڈو الہ یار میں بھی حق پرست امیدواران فقیدالمثال کامیابی حاصل کریں گے،نبیل احمد خان
جمعہ 18 دسمبر 2015 18:46
ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء ) قائد تحریک الطاف حسین کا نظریہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود سندھ کے گلیوں کوچوں میں پھیل چکا ہے۔کراچی ، حیدرآباد اور میرپور خاص کے بعدٹنڈو الہ یار میں بھی حق پرست امیدواران فقیدالمثال کامیابی حاصل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار ایم کیوایم کی سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن نبیل احمد خان نے یونٹس، تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران ، حق پرست بلدیاتی امیدواران اور کارکنان کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔
اس موقع پر انکے ہمراہ قائم مقام زونل انچارج عبدالرحمان ایڈوکیٹ و اراکین زونل کمیٹی بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم کے پیغام کو روکنے کے لئے ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کئے گئے لیکن کوئی بھی سازش عوام کے دلوں سے قائد تحریک الطاف حسین کی محبت کو ختم نہیں کر سکی۔(جاری ہے)
ایم کیوایم کے خلاف کی جانے والی ہر سازش کا جواب عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت کے ذریعے دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کو ملنے والی تمام تر کامیابیاں شہیدوں کے مقدس لہو کی مرہون منت ہیں۔ تمام ذمہ داران ، کارکنان اور حق پرست بلدیاتی امیدواران شہیدوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہ جانے دیں اوراپنی تحریکی ذمہ داریوں کو ایمانداری کے ساتھ انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے دیگر شہری علاقوں کی طرح ٹنڈو الہ یار بھی قائد تحریک الطاف حسین کے مضبوط قلعے میں تبدیل ہو چکا ہے۔بلدیاتی انتخابات میں ٹنڈو الہ یار کی عوام حق پرست امیدواران کو اکثریت کے ساتھ کامیابی دلوا کر قائد تحریک الطاف حسین کے فکر و فلسفے پر اپنے بھرپور اعتماد کی مہر ثبت کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.