نواز شریف سے میری نہیں بن سکتی ،وہ ذاتی مفادات کو ملکی مفادات پر ترجیح دیتے ہیں‘عمران خان کی صحافیوں سے گفتگو
ذیشان حیدر جمعہ 18 دسمبر 2015 19:37
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔18 دسمبر۔2015ء) تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کاکہناہے کہ وزیراعظم نواز شریف سے میری نہیں بن سکتی ،وزیراعظم ذاتی مفادات کو ملکی مفادات پر ترجیح دیتے ہیں ،پارلیمنٹ کا کام آرڈیننس کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔کراچی سے رینجرز کوواپس بلایا تو ایک بار پھر لوگوں کو چن چن کر مارا جائے گا۔ لاہور پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں نصیراﷲ بابر کے آپریشن کے بعدپولیس اہلکاروں کو قتل کیا گیا ،ساتھیوں کی شہادت کے بعدپولیس کراچی میں آپریشن نہیں کر سکتی ، اسی لئے کراچی کے عوام رینجرز کا آپریشن چاہتے ہیں۔
عمران خان کاکہناتھا،فو ج کے ضرب عضب کے باعث ملک میں امن آیا ،سندھ میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم مل کر لوٹ مار کر رہے ہیں ،رینجرز آپریشن یا ضرب عضب کو روکا گیا تو ملک کا نقصان ہو گا،بتایا جائے،پارلیمنٹ میں جاکرکیاکریں،حکومت بحث اور سوالات سے بچنے کیلئے جان بوجھ کر معاملات پارلیمنٹ میں نہیں لاتی۔(جاری ہے)
دریں اثناء عبدالعلیم خان کے دفتر میں سینئرصحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کاکہناتھا کہ پاکستان ، بھارت اور افغانستان کے درمیان تجارت کے فروغ سے خطے میں غربت پر قابو پایا جا سکتا ہے۔وہ حکومت میں ہوتے توقومی مفاد کے معاملات اسٹیبلشمنٹ کے سامنے رکھتے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.