ہنڈراس کے سابق صدر رافیل کلیجس فیفا کرپشن سکینڈل میں ضمانت پر رہا

کلیجس جو کہ اس وقت فیفاء کی ٹیلی ویژن اور مارکیٹنگ کمپنی کے رکن ہیں ، کو چار بلین ڈالر کی ضمانت پر رہا کیا گیا

جمعہ 18 دسمبر 2015 20:26

ہنڈراس کے سابق صدر رافیل کلیجس فیفا کرپشن سکینڈل میں ضمانت پر رہا

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 دسمبر۔2015ء) ہنڈراس کے سابق صدر رافیل کلیجس کو فیفاء کو دہلانے والے کرپشن سکینڈل میں اپنے مبنیہ کردار پر نیویارک کی ایک عدالت میں اعتراف جرم نہ کرنے کے دو روز بعد جمعرات کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

ہنڈراس کے 1990ء سے 1994ء تک صدر رہنے والے اور اگست تک ملک کو فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ کلیجس کو رشوت ، فراڈ اور منی لانڈرنگ کے آٹھ امریکی الزامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، کلیجس جو کہ اس وقت فیفاء کی ٹیلی ویژن اور مارکیٹنگ کمپنی کے رکن ہیں ، کو چار بلین ڈالر کی ضمانت پر رہا کیا گیا ، یہ بات ان کے سینڈرو فلوریس نے بتائی ہے جس نے بروکلین کی عدالت میں ضمانت کی ادائیگی کی ، کلیجس امریکہ میں انصاف کا سامنا کر نے کے لئے ایک پرائیویٹ جیٹ طیارے کے ذریعے پیر کو ہنڈراس سے روانہ ہو گئے ، ان پر ہنڈراس کی قومی ٹیم کی طرف سے کھیلے جانیوالے میچوں کے نشریاتی حقوق کے لئے مارچ 2011ء اور جنوری2013ء کے درمیان 1.6بلین ڈالر رشوت لینے کا الزام ہے ،امریکی حکام نے فٹ بال کی رشوت کی زد میں آئی ہوئی عالمی گورننگ باڈی فیفاء کے سکینڈل کے سلسلے میں مجموعی طور پر 39افراد اور دو کمپنیوں پر الزام عائد کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :