لاہور ہائیکورٹ ،چیئرمین پی سی بی شہر یار خان کی برطرفی کیلئے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد

جمعہ 18 دسمبر 2015 20:34

لاہور ہائیکورٹ ،چیئرمین پی سی بی شہر یار خان کی برطرفی کیلئے درخواست ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 دسمبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی شہر یار خان کی برطرفی کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔ عدالتی سماعت کے دوران درخواست گزار محمد علی گیلانی نے موقف اختیار کیا کہ چیئرمین پی سی بی شہر یار خان نے پاک بھارت سیریز کے لئے بات چیت برابری کی سطح پر نہیں کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بھارت سے خط و کتابت میں حکومت کو بھی اعتماد میں نہیں لیا جس سے پاکستان کا عالمی سطح پر امیج بری طرح متاثر ہوا۔ چیئرمین پی سی بی نے قومی امنگوں کے خلاف بھارت سے خط و کتابت کی جس سے قوم میں شدید غم و غصپ پایا جاتا ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے برطرف کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔ عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدائت کی ہے۔