سندھ ہائی کورٹ نے انٹر بورڈ کے چئیرمین کی تقرری کا اشتہار شائع کرنے کے خلاف حکومت سندھ کو نوٹس

جمعہ 18 دسمبر 2015 21:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے انٹر بورڈ کے چئیرمین کی تقرری کا اشتہار شائع کرنے کے خلاف انٹرمیڈیٹ بورڈ کے چئیر مین اختر غوری کی درخواست پر حکومت سندھ اور دیگر کو 23دسمبر کیلئے نوٹس جاری کردئیے ہیں،، عدالت نے حکومت کو اس معاملے پر حتمی فیصلہ کرنے سے بھی روک دیا ہے۔۔

(جاری ہے)

،، انٹرمیڈیٹ بورڈ کے چئیر مین اختر غوری نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ حکومت کی جانب سے 3جون 2015کو انھیں 3سال کی مدت کیلئے چئیرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ تعینات کیا گیا تاہم حکومت کی جانب سے چئیر مین انٹرمیڈیٹ بورڈ کی تقرری کیلئے اشتہار شائع کیا گیا ہے، جوکہ غیر قانونی ہے، کیونکہ جب تک ان کی 3سال کی مدت پوری نہیں ہوجاتی جب تک دوبارہ تقرری نہیں کی جاسکتی ہے ،، لہذا حکومت کو اس اقدام سے روکا جائے۔

متعلقہ عنوان :