سندھ اسمبلی اجلاس، اسپیکر نے اپو ز یشن کے احتجا ج کی آ ڑ میں حکو مت کو شکست سے بچا لیا

جلد با زی میں سندھ اسمبلی کا اجلا س منگل کے روز صبح دس بجے تک ملتوی کر د یا

جمعہ 18 دسمبر 2015 22:24

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 دسمبر۔2015ء) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر نے اپو ز یشن کے احتجا ج کی آ ڑ میں حکو مت سندھ کو شکست سے بچا لیا اور جلد با زی میں سندھ اسمبلی کا اجلا س منگل کے روز صبح دس بجے تک ملتوی کر د یا جمعہ کے روز جیسے ہی و قفہ وا لا ت ختم ہوا تو اسپیکر نے پا نچ تو جہ د لا ؤ نو ٹس پڑ ھے چا ر ار کا ن غیر حا ضر تھے صرف ایک ر کن د لا ور حسین کے توجہ د لا ؤ نو ٹس پر صو با ئی وز یر ڈا کٹر سکندر میندھرونے یقین د لا یا کہ ان کی شکا یات کا ازالہ کیا جا ئے گا جس کے بعد نند کما ر کی سندھ پو لیس میں 2400اہلکا روں کے جرا ئم میں ملو ث ہو نے ،میر اللہ بخش تا لپر کی ایس ڈی او تلہا ر سمو ملا ح کی بد سلو کی ،عبد الحسیب کی خصو صی ر پو رٹ کی مد ت میں تو سیع کر نے کی ،سید خا لد احمد کی ایڈ منسٹر یٹر کے ایم سی ر ؤف اختر فا روقی کے رو یہ کے خلا ف تحا ر یک استحقا ق اسپیکر نے پڑھیں تو صو بائی وز یر ڈا کٹر سکندر میندھرونے ان تحا ر یک کو اگلے اجلاس تک ملتو ی کر نے کی درخوا ست کی اسپیکر نے ایوا ن سے رو ئے لی اور یہ تحا ریک اگلے اجلاس تک ملتو ی کر د یں اس پر اپو زیشن نے احتجاج کیا کہ جب را ئے شما ری ایوا ن سے کی جا ر ہی ہے تو ممبرا ن کی گنتی کی جا ئے کیو نکہ ایوان میں پیپلز پا رٹی کے 25اور اپو ز یشن کے31ار کان مو جو د ہیں اسپیکر نے گنتی کرا نے کے بجائے صو بائی وز یر ڈا کٹر سکندر میندھروسے کہا کہ وہ تما م بل اور تحا ر یک پیش کر دیں صو با ئی وز یر نے ایسا ہی کیا جس کے بعد اسپیکر نے حکو مت کو شکست سے بچا تے ہو ئے اجلاس منگل کی صبح تک ملتو ی کر دیا