مایہ ناز آل راونڈر عبدالرزاق کو پاکستان سپر لیگ میں شامل کرلیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 18 دسمبر 2015 22:31

مایہ ناز آل راونڈر عبدالرزاق  کو پاکستان سپر لیگ میں شامل کرلیا گیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.18دسمبر 2015 ء) مایہ ناز آل راونڈر عبدالرزاق کو پاکستان سپر لیگ میں شامل کرلیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ناز آل راونڈر عبدالرزاق کو پاکستان سپر لیگ کے کھلاڑیوں کے ڈرافٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل عبدالرزاق کو کھلاڑیوں کے ڈرافٹ میں شامل نہیں کیا گیا تھا جس پر کئی حلقوں کی جانب سے شدید اعتراض کیا گیا تھا۔ اس تمام صورتحال کے بعد پاکستان کرکت بورڈ کی جانب سے عبدالرزاق کو اب کھلاڑیوں کے ڈرافٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :