فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کی صاحبزادی کا ڈائپر تبدیل کرتے تصویر کی دھوم

جمعہ 18 دسمبر 2015 22:42

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کی صاحبزادی کا ڈائپر تبدیل کرتے تصویر کی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 دسمبر۔2015ء) فیس بک کے بانی مارک زکر برگ اپنی صاحبزادی کا ڈائپر تبدیل کرتے ہوئے تصویر سامنے آگئی ہے جسے انٹرنیٹ پر صارفین نے خوب سراہا اور اب تک لاکھوں افراد لائیک اور شیئرکرچکے ہیں جمعہ کے روز اس تصویر کے پوسٹ ہونے کے ایک گھنٹے بعد تک اس کو 2 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد لائیک کر چکے تھے اور یہ سلسلہ تا حال جاری ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے اپنی بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں اپنی دولت کا بڑا حصہ عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ چین نے اپنی بیٹی میکس کی پیدائش کی خوشی میں فیسبک میں سے اپنے 99 فیصد حصص فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔ مارک زکر برگ نے کہا کہ عطیہ کی جانے والی رقم کی فی الحال مالیت 45 ارب ڈالر ہے۔

متعلقہ عنوان :