بھارتی پارلیمنٹ نے ہم جنس پرستی کو جرم کے دائرے سے باہر نکالنے کی تجویز مسترد کردی

جمعہ 18 دسمبر 2015 22:45

بھارتی پارلیمنٹ نے ہم جنس پرستی کو جرم کے دائرے سے باہر نکالنے کی تجویز ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 دسمبر۔2015ء ) بھارتی پارلیمنٹ نے ہم جنس پرستی کو جرم کے دائرے سے باہر نکالنے کی تجویز مسترد کردی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا میں ہم جنسی کو جرم کے دائرے سے باہر نکالنے کی ایک کوشش دو ٹوک انداز میں مسترد کردی گئی۔تھرور کی جانب سے تعزیرات ہند کی دفعہ 377 میں ایک ترمیم کی کوشش کی گی تھی جسے نامنظور کردیا گیا۔2013 میں سپریم کورٹ کی طرف سے اس دفعہ کو آئینی قرار دیئے جانے کے بعد یہ اپنی نوعیت کی پہلی کوشش تھی۔

متعلقہ عنوان :