الیکشن کمیشن حکومت یا اپوزیشن کسی کے دباؤ میں نہیں آئے گا،سپیکر کواداروں پر تنقید سے گریز کرنا چاہئے تھا،چیف الیکشن کمشنر

تحریک انصاف کو ووٹوں کی منتقلی سے متعلق ریکارڈ فراہم کرنے کا فیصلہ دلائل سننے کے بعد آئندہ سماعت پر کیا جائے گا

جمعہ 18 دسمبر 2015 22:54

الیکشن کمیشن حکومت یا اپوزیشن کسی کے دباؤ میں نہیں آئے گا،سپیکر کواداروں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضاخان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن حکومت یا اپوزیشن کسی کے دباؤ میں نہیں آئے گا،سپیکر کواداروں پر تنقید سے گریز کرنا چاہئے تھا۔ وہ جمعہ کو یہاں حلقہ این اے 122 میں ووٹرز کی منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت کر رہے تھے ۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ اس کا ریکارڈ پی ٹی آئی کو فراہم کرنے کا فیصلہ آئندہ سماعت پر ہو گا۔

(جاری ہے)

حلقہ این اے 122 میں ووٹرز کی منتقلی کے کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کی سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر سردار رضاخان نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو اداروں پر تنقید نہیں کرنی چاہیے تھی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو ووٹوں کی منتقلی سے متعلق ریکارڈ فراہم کرنے کا فیصلہ دلائل سننے کے بعد آئندہ سماعت پر کیا جائے گا۔چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت یا اپوزیشن کسی جماعت کے دباؤ میں نہیں آئیں گے، کیس کا فیصلہ میرٹ پر کیا جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنرکا کہنا تھا کہ اسپیکر سردار ایاز صادق کو اداروں پر تنقید نہیں کرنی چاہیے تھی۔