Live Updates

لاہور،پی ٹی آئی کی فنڈ ریزنگ تقریب بدنظمی کا شکار، عمران خان کو ’سیلفی گروپ‘ نے گھیر لیا

جمعہ 18 دسمبر 2015 23:40

لاہور،پی ٹی آئی کی فنڈ ریزنگ تقریب بدنظمی کا شکار، عمران خان کو ’سیلفی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی موجودگی میں نجی کالج کی فنڈ ریزنگ تقریب کے دوران بدنظمی کے باعث سیکیورٹی کو بلانا پڑ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں نمل کالج یونیورسٹی کی فنڈ ریزنگ تقریب اس وقت بدنظمی کا شکار ہو گئی جب’ سیلفی گروپ‘ نے عمران خان کو گھیر لیا اور ان کے ساتھ تصاویر بنوانے کی کوشش کی،اپنے ہر دلعزیز لیڈر کے ہمراہ تصویر بنوانے کیلئے ہال کے شرکاء سٹیج پر چڑھ دوڑے اور دیکھتے ہی دیکھتے سٹیج پر اس قدر رش بڑھ گیا کہ ہوٹل کی سیکیورٹی کو طلب کرنا پڑ گیا ،سیکیورٹی نے مداخلت کی اور’سیلفی گروپ‘ کو سٹیج سے نیچے اتارا، جس کے بعد معمول کے مطابق تقریب اپنے انجام کو پہنچی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات