چوری کے الزام میں شارجہ میں 5 پاکستانی گرفتار

muhammad ali محمد علی ہفتہ 19 دسمبر 2015 00:08

چوری کے الزام میں شارجہ میں 5 پاکستانی گرفتار
شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.18دسمبر 2015 ء) چوری کے الزام میں شارجہ میں 5 پاکستانی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز شارجہ میں پولیس کی جانب سے ایک گینگ کے 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ افراد شارجہ میں شوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ یہ تمام پانچوں افراد کا تعلق پاکستان سے بتایا جارہا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے گرفتار کے دوران مزاحمت کی اور ان کے قبضے سے ایک چاقو بھی برآمد ہوا ہے۔