کراچی ،نمائش چورنگی ریلی،ہنگامہ آرائی پر 2مختلف تھانوں میں مقدمات درج

ہفتہ 19 دسمبر 2015 11:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 دسمبر۔2015ء ) کراچی کے علاقہ نمائش چورنگی پر نکالی جانے والی احتجاجی ریلی کے شرکا کے خلاف سولجر بازار اور جمشید کوارٹر میں مقدمات درج کرلیئے گئے۔ مقدمات میں دہشتگردی، نقص امن اور پولیس پر حملے کی دفعات شامل کردی گئیں ۔

(جاری ہے)

نمائش چورنگی پرگزشتہ روز نکالی جانے والی احتجاجی ریلی کے شرکا کے خلاف سولجر بازار اور جمشید کوارٹر کے تھانوں میں دو الگ الگ مقدمات در ج ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ریلی کے شرکا نے تقاریر میں عدلیہ کے خلاف نازیبا جملے استعمال کیئے ریلی کے شرکا نے شہریوں کو بھی ڈرایا دھمکایا۔ریلی کی جانب سے پولیس پر بھی حملے کیے گئے پولیس کے مطابق ریلی کے شرکا نے حراست میں لیئے گئے افراد کی رہائی کے لیئے ہنگامہ آرائی کی جس کے بعد ریلی کے شرکا کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمات درج کیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :